روہت شرما آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

رنز کے فرق سے کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کرنے سے محروم

بدھ 27 جون 2018 23:47

روہت شرما آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بھارتی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین روہت شرما آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، اسطرح وہ 3 رنز کے فرق سے نہ صرف کیریئر کی تیسری سنچری بنانے سے محروم رہے بلکہ کولن منرو کا تین سنچریوں کا عالمی ریکارڈ بھی برابر نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں روہت شرما نے روایتی انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، وہ کیریئر کی تیسری سنچری سے صرف 3 رنز کی دوری پر تھے کہ 97 کے انفرادی سکور پر پیٹر چیس نے انہیں کلین بولڈ کر دیا، اسطرح وہ تین رنز کے فرق سے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا تین سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے سے محروم رہ گئے۔

وقت اشاعت : 27/06/2018 - 23:47:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :