محمد حفیظ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں آل رائونڈر بن گئے

اتوار 1 جولائی 2018 18:00

ہرارے ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، اسطرح حفیظ ہزار سے زائد رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں آل رائونڈر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف ابتدائی میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل پاکستان کے شاہد خان آفریدی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سری لنکا کے تھسارا پریرا بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں، حفیظ نے 79 میچز میں 1665رنز اور 51 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/07/2018 - 18:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :