سانحہ مستونگ پر کرکٹ اسٹارز کا اظہارافسوس

شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور دیگر اسٹارز نے ٹوئٹر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26

سانحہ مستونگ پر کرکٹ اسٹارز کا اظہارافسوس
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز خودکش حملے میں 128قیمتی جانوں کے ضیاع پر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے، وہیں شوبز اور کرکٹ اسٹارز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ، فرحان سعید، فخر عالم اور دیگر اسٹارز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا، بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ساری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لیے ہیں، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی ٹوئٹر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ مستونگ واقعے کے شہدا کے لیے دعاگو ہیں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں انتخابی جلسے کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 20:26:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :