قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی کوچنگ کورس میں شرکت سے معذرت

چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گا ،ْ پی سی بی کی پیشکش

جمعرات 16 اگست 2018 12:07

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی کوچنگ کورس میں شرکت سے معذرت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی میں لیول ون کوچنگ کورس کرنے کی پیشکش کی تاہم سرفراز احمد نے عید اور پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ،ْ وہ مستقبل میں کوچنگ کورس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔کوچنگ کیلئے لیول ون ابتدائی کورس ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اکیڈمی میں تین دن بعد لیول ون کوچنگ کورس شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ایک افسر نے سر فراز احمد کو کورس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کورس کرنے میں دلچسپی تو رکھتے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے فضل محمود ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر کراچی جانا ہے جہاں ان کی عید کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مصروفیات ہیں۔31 سالہ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سی41 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 48 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ،ْسابق کپتان یونس خان بھی ابتدائی کورسز کرچکے ہیں۔ یونس خان گزشتہ دنوں کوچنگ کورس کے لیے قومی اکیڈمی آئے تھے اور کمرے کی تنازع کی وجہ سے انہوں نے کورس میں شرکت نہیں کی تھی اور لاہور سے کراچی واپس آگئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 12:07:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :