بھارت کو آج پھر شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے‘جو روٹ

جمعہ 17 اگست 2018 16:02

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

جو روٹ نے اپنی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ بھارت کیخلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور یہ کامیابی پوری ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی سیریز کے تین بڑے میچز باقی ہیں اسلئے ہماری تمام تر توجہ ان پر مرکوز ہے، بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنا خواب ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو بقیہ میچز میں بھی سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 16:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :