یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ :میجر طفیل شہید اور میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 21:44

یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ :میجر طفیل شہید اور میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں 2سیمی فائنل میچز کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل میں میجر طفیل شہید ٹیم نے میجر اکرم شہید ٹیم کو 53-41پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح میجر طفیل شہید ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد 19،محمد ہارون خان 12اور محمد شبر نے 11جبکہ رنر اپ ٹیم میجر اکرم شہید کی جانب سے اُسامہ خان 12،شاہ میر ظہیر 11اور سعد طارق نی8پوائنٹس اسکور کئے ۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے کیپٹن سرور شہید ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 49-46پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا فاتح ٹیم میجر شبیر شریف شہید کی جانب سے حماد این ڈی خان 19،عبداللہ خان 18اور راجہ جہانزیب نے 8جبکہ رنر اپ کیپٹن سرور شہید ٹیم کی جانب سے راج کمار 14،عدیل احمد 10اور طلال نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ جونیئر ایونٹ کے کھیلے گئے میچ میں کیپٹن کرنال شیر خان شہید ٹیم نے پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم کو 29-25پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح ٹیم کرنال شیر خان شہید کی جانب سے عثمان خواجہ 13،سعد صلاح الدین 12جبکہ رنر اپ ٹیم پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید کی جانب سے احمد علی 11،محمد فیضان 8اور محمد دانیال خان نے 3پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے ان میچوںمیں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،جاوید خان ،ممتاز احمد ،جمیل صدیقی ،ظفر اقبال ،طارق حسین جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز اور اسکور زاہد ملک ،ذعیمہ خاتون ،محمد نعیم ،یش کمار محمد دانیال خان اور حسن علی تھے ۔
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 21:44:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :