پی ایس ایل سیزن فور کے آخری 8میچزپاکستان میں ہونگے،فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا،ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس

ہفتہ 15 ستمبر 2018 22:18

پی ایس ایل سیزن فور کے آخری 8میچزپاکستان میں ہونگے،فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آخری 8میچزپاکستان میں ہوں گے جبکہ فائنل 17مارچ2019 کو کراچی میںکھیلا جائے گا ،پی ایس ایل 4 کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا ۔

اس موقع پر پی ایس ایل فرنچائزز نے احسان مانی کو چیئرمین کی ذمہ داریاںسنبھالنے پر مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل کو مزید کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کی خواہش کے مطابق پی ایس ایل کو سب سے بڑا برانڈ بنانا ہے اور پی ایس ایل فور کے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فور کا ڈرافٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا اور ہر فرنچائز 10 کرکٹرز کو برقرار رکھ سکے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پی ایس ایل فور کی ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہو گی۔پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ برس 14 فروری سے ہو گا اور اختتام 17 مارچ کو ہو گا۔

اجلاس میں ایونٹ کا فائنل کراچی میں کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔فرنچائزز نے پی ایس ایل کی ڈائریکٹر پراجیکٹ نائلہ بھٹی کے کام کو سراہا۔ اجلاس میں 5 فرنچائزز کو کھلاڑیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 2 ہفتے کی مہلت بھی دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ پی ایس ایل 4 کے رائٹس کے لیے ایویلویشن کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کو ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 22:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :