کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، پی ایس ایل نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد کی ہے‘

سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ سے تمام اضلاع سے ٹیلنٹ سامنے آیا ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نیا ناظم آباد میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

کرکٹ پاکستانیوں کا جنون ہے، پی ایس ایل نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد کی ہے‘
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کھیلوںکی سرگرمیاں نہ صرف معاشرے کو پرامن بنانے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد کے حسین لوائی اسٹیڈیم پر سندھ کے شہزادے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی زندگی لوٹانے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے والوں کا شکر گزار ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرکٹ پاکستانی قوم میں خون کی طرح دوڑتی ہے اوراس کا جنون عالمی مقابلوں اور اب پاکستان سپر لیگ میں واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن نہایت کامیاب رہے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کے مزید فروغ اور خصوصاً نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے سندھ کے شہزادے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ صوبہ کے تمام اضلاع سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوِئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہاکراچی میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے،کے ایم سی ایسی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کرے گی سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ صوبہ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،سندھ حکومت ایسے کھلاڑیوں کے لیے اکیڈمی قائم کرے، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کی ضرورت ہے،ملک میں کلب کرکٹ کا ڈھانچہ تبدیل کیا جائے، تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، عارف حبیب اور عقیل کریم ڈھیڈھی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 15/09/2018 - 23:16:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :