دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس اختتام پذیر ہو گیا

بدھ 26 ستمبر 2018 12:25

دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس اختتام پذیر ہو گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے تعاون اور آزاد جموں و کشمیر نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری کورس مظفر آباد میں اختتام پزیر ہو گیا ہے، کورس میں ڈیرھ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت گی، ان شرکاء کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے ٹیکنیکل نے تربیت دی جن میں محمد رضوان، فرحان علی، محمد عرفان اور عمادالدین شامل تھے، کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ کورس مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹر نیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا انہوں نے کہا کہ ایسے کورسز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک کے دوسرے مقامات پر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان ، فاٹااور گلگت بلتستان میں منعقد کروائے جائیں گیتاکہ قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ قبل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو انٹرنیشنل نیٹ بال کے نئے قوانین اور قوانین میں کی گئی ترمیم کے بارے میں آگاہ کیا جاسکی-
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:25:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :