چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ 22 تا 25 نومبر چوہدری ظہور الٰہی شہید اسٹیڈیم گجرات میں شروع ہو گا

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:33

چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ 22 تا 25 نومبر  چوہدری ظہور الٰہی شہید اسٹیڈیم گجرات میں شروع ہو گا
جلال پو رجٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے سپورٹس جرنلسٹ صوفی ہارون رشید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے 25 نومبر تک چوہدری ظہور الٰہی شہید اسٹیڈیم گجرات میں شروع ہو گا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر کبڈی فیڈریشن محمد ارشد گوندل ، ضلعی جنرل سیکرٹری اور کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد ارشد ،اسلام آباد رالپنڈی کبڈی فیڈریشن کے صد ر سید اظہر حسین شاہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن کبڈی فیڈریشن اورنگ زیب عالمگیر شاکر بھی موجود تھے ۔

محمد سرور رانا نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ میں واپڈا ، پولیس ، واہ فیکٹری ، سوئی گیس سمیت مختلف محکموں کی 14ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں انٹر نیشنل سطح کے نامور کھلاڑی شریک ہو ں گے ۔ ان کے مطابق چوہدری ظہور الٰہی شہید نے 1960 کی دہائی میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا کبڈی ٹورنامنٹ پہلی بار پاکستان میں منعقد کرایا جبکہ 1981 میں پہلی مرتبہ پاکستانی نیشنل کبڈی ٹیم کو اپنے ذاتی خرچے پر کینیڈا میں کھیلنے کے لئے بھجوایا تھا ۔

ان کے بعد چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی نے کبڈی فیڈریشن کی سرپرستی کی اور اب چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر کی حیثیت کبڈی کو پروموٹ کرنے کے لئے فیڈریشن کے ساتھ بے پناہ تعاون کر رہے ہیں ۔ چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں انہوں نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔ ضلعی صدر کبڈی فیڈریشن محمد ارشد گوندل نے کہا کہ وہ مرکزی فیڈریشن کی ہدایت پر چوہدری ظہور الٰہی کبڈی ٹورنامنٹ کے تمام تر اقدامات بہترین انداز میں کریں گے ۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے عوام کو بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا ۔
وقت اشاعت : 27/10/2018 - 21:33:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :