محمد عامر کی پرانی سوئنگ کیسے واپس آسکتی ہے؟ مکی آرتھر نے بتا دیا

کراچی کنگز میں وسیم اکرم کے ساتھ کا م کرنے کیلئے بے تاب ہوں:ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 نومبر 2018 17:14

محمد عامر کی پرانی سوئنگ کیسے واپس آسکتی ہے؟ مکی آرتھر نے بتا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر 2018ء) پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وسیم اکرم کے بطور صدر کراچی کنگز آمد کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہوئے کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن میں لیجنڈری فاسٹ باﺅلر کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ مکی آرتھر نے دعوی کیا ہے وہ ناصرف وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں بلکہ انہیں یہ بھی امید ہے کہ سابق کپتان فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی کلائی کی پوزیشن بھی درست کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے جس کی وجہ سے عامر انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی پرانی سوئنگ کھو چکے ہیں ،مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی کراچی کنگز آمد محمد عامر کو نا صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں مدد دے گی بلکہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی زور دار واپسی میں اہم کردار ادا کرے گی ،اگر وسیم کرم محمد عامر کی کلائی کی پوزیشن درست کرنے میں ناکام ہوگئے تو پرانے محمد عامر کو دیکھنے کا ایک بار پھر مزہ آئے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محمد عامر ایشیاءکپ 2018ءکے بعد سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں اور کرکٹ ماہرین کی جانب سے انہیں اپنا اعتماد اور پرانی سو ئنگ واپس لانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،ڈومیسٹک کوچز کا بھی کہنا تھا کہ محمد عامر کی کلائی کی غلط پوزیشن کے باعث وہ شروع کے اوورز میں وکٹیں نہیں لے پارہے ہیں ۔فاسٹ باﺅلر محمد عامر اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی پرانی سوئنگ واپس لانے پر کام کررہے ہیں اور پر امید ہیں کہ پاکستان سپر لیگ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ مکی آرتھر جو کہ قومی ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ ہیں ، نے آل راﺅنڈر عماد وسیم کو پی ایس ایل 4کے لیے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔

وقت اشاعت : 24/11/2018 - 17:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :