ایشین فٹسال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ جاری

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:54

ایشین فٹسال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کی طرف سے لگایا گیا قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے گزشتہ روز نیشنل کیمپ کے پہلے مرحلے میں 32کھلاڑیوں میں سے 20بہترین کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے کیلئے چنائو کیا گیا پی ایس ایف ایف کے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی ٹیم کیلئے صاف و شفاف ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے مرحلہ کیلئے 32کھلاڑیوں کا چنائو ہوا تاکہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایشین ایونٹ کیلئے بہترین ٹیم بنائی جائے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلہ کے مکمل ہونے کے بعد 20بہترین کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے کیلئے چنائو کیا گیا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد ملک اور ممبران محمد طارق اور عدنان سمیع اس دوران موجود رہے تربیتی کیمپ 10دسمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ شاہد فاروق ملک نے بتایا کہ ایشین چیمپیئن شپ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں تمام انتظامات مکمل ہو گئے ہیں ۔ چیمپیئن شپ 13سے 16دسمبر تک سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں ہوگی جس میں میزبان پاکستان سمیت انڈیا' سعودی عرب' نیپال' افغانستان' ترکی اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 17:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :