33ٹیسٹ میچز میں زیادہ شکار،یاسر شاہ نے مرلی دھرن اور شین وارن کو پچھاڑ دیا

لیگ سپنر نے نیوزی لینڈکیخلاف سیریز میں82سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 دسمبر 2018 12:42

33ٹیسٹ میچز میں زیادہ شکار،یاسر شاہ نے مرلی دھرن اور شین وارن کو پچھاڑ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنے پہلے 33ٹیسٹ میچز میں زیادہ شکار کرکے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن اور سر ی لنکا کے متیاہ مرلی دھرن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔32سالہ یاسر شاہ اب تک33ٹیسٹ میچز میں 28.26کی اوسط سے202وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس نے انہیں شین وارن اور متیاہ مرلی دھرن سے بھی ممتاز باﺅلر بنا دیا ہے ۔

شین وارن نے اپنے پہلے 33ٹیسٹ میچز میں162کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی جب کہ متیاہ مرلی دھرن نے اتنے ہی ٹیسٹ میچز کھیل کر135وکٹیںاپنے نام کی تھیں ۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار کرنےکا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی تھی،لیگ سپنر اب تک کیریئر میں3مرتبہ میچ میں 10وکٹیںا ور اننگز میں16مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کرچکے ہیں ۔یاسر ابتک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے بہترین لیگ سپنر سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون تھے جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔لیجنڈری قومی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 ءکو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال42دن کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا،سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ ان کے پہلے ٹیسٹ شکار تھے ۔یاسر شاہ 200ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے 7ویں پاکستانی باﺅلر ہیں ،ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس ، عمران خان ، عبدالقادر، دانش کنیریااور ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل عبو ر کررکھا ہے ، وہ 200ٹیسٹ شکار کرنے والے دنیا کے 9ویں لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:42:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :