پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعوی کردیا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:42

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے، بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعوی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے خلاف سیریز نہ کھلنے پر مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کیا تھا اور کیس جیت نہیں سکا تھا، بی سی سی آئی نے مقدمات کے اخراجات کے لیے پاکستان کے خلاف دعوی کیا ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت معاہدہ 2014 میں ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک میں 6 سیریز ہونے تھے، بھارتی بورڈ نے ایک بھی سیریز نہ کھیلی جس پر پی سی بی کی جانب سے 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس کیا گیا تھا۔دونوں بورڈز کے درمیان معاملہ بات چیت سے بھی حل نہ ہوا، جس کے بعد پی سی بی معاملے کو آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولشن کمیٹی کے پاس لے گیا، جو اب کیس کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 16:42:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :