بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کامین راؤنڈ (آج) سے شروع ہو گا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کا میں راؤنڈ( آج) پیر سے اسلام ا?باد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، ا?ئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، ا?سٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر -18، سنگلز، بوائز انڈر-14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر- 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کا مین رائونڈ 17 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ پری کوارٹر کوارٹر 20 دسمبر کو، کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 19:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :