قومی کبڈی چیمپیئن شپ 2 جنوری سے فیصل آباد میں شروع ہو گی

پیر 17 دسمبر 2018 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی چیمپیئن شپ 2 جنوری سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں اور دو غیر ملکی ٹیمیں رکھی گئی ہیں جن میں بھارت، ایران، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ یکم جنوری کو شام چار بجے ہو گی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل مقابلے 4 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:38:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :