پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کمشنر فیصل آباد کبڈی (سرکل سٹائل) چیمپیئن شپ کل بدھ سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی

منگل 1 جنوری 2019 13:08

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کمشنر فیصل آباد کبڈی (سرکل سٹائل) چیمپیئن شپ کل بدھ سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام کمشنر فیصل آباد کبڈی (سرکل سٹائل) چیمپیئن شپ کل بدھ سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹرینگولر انٹرنیشنل کبڈی میچز سیریز 8 سے 14 جنوری تک سرگودھا، بہاولپور، ساہی وال اور لاہور میں کھیلی جائے گی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز ، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

انہوں نیکہا کہ سیمی فائنل مقابلے 6 جنوری کو جبکہ فائنل میچ 7جنوری کو کھیلا جائے گا-
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 13:08:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :