آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی

ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں،اظہر علی کی ایک درجہ ترقی،بابر اعظم کا18واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 فروری 2019 12:55

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 فروری2019ء) آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی فاسٹ باﺅلر محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں جیسن ہولڈر 4درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے بھی کیرئیر کی بہترین دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے، ٹاپ 10 باﺅلرز میں کگیسو ربادا، پیٹ کمنز، جیمز اینڈرسن،ورنن فلینڈر، رویندرا جدیجا، جیسن ہولڈر، ٹرینٹ بولٹ، محمد عباس، ٹم ساﺅتھی اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔

بیٹسمینوں میں سب سے زیادہ 8 درجے کی چھلانگ عثمان خواجہ نے لگاتے ہوئے 13 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے، ٹریوس ہیڈ بھی کیریئر کی بہترین 20 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، ٹاپ 10 میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں کین ولیمسن، چتیشور پجارا، سٹیو سمتھ، ہینری نکولس، ڈیوڈ وارنر، ایڈن مارکرام، جو روٹ،ہاشم آملا اور ڈین ایلگر کے نام شامل ہیں،بابر اعظم کا 18نمبر برقرار ہے جبکہ اظہر علی ایک درجے ترقی کے ساتھ 24ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر سرفہرست ہیں،دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف سیریز فتوحات کے باوجود ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ٹاپ 10 میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 05/02/2019 - 12:55:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :