کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پرسوں کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا، پریکٹس میچ کو براہ راست دکھایا جائیگا

پیر 11 فروری 2019 16:46

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پرسوں کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پرسوں 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ سے قبل ٹیم کے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز 'کوئٹہ گلیڈی ایٹرز' نے اپنے مداحوں کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی کھیل کے میدان سے اپنا کھیل دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل کے افتتاح سے قبل ہونے والے پریکٹس میچ کو براہ راست دکھائیں گے تاہم گلیڈی ایٹرز کی جانب سے یہ میچ ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر براہِ راست دکھایا جائیگا۔خیال رہے کہ اس اقدام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پریکٹس میچ کو لائیو دکھانے والی پاکستان سپر لیگ کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اس پریکٹس میچ کے وقت کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 6 بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 16:46:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :