پی ایس ایل 4،فوادرانا نے لاہور قلندرز کی جیت ثمین رانا کے نام کردی
لاہورقلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کوآخری بال پر6وکٹوں سے ہرایا تھا
ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 22:13
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر ز کے مالک فواد رانا نے ملتان سلطانز کے خلاف جیت کو فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کے نام کردی۔ایک انٹر ویو کے دوران فواد رانا کا کہنا تھا کہ آج ثمین رانا کی سالگرہ تھی اور اسی میں آج کی اس جیت کو ان کے نام کرتا ہوں ،مالک ہونے کی حیثیت سے مجھے اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیئے تاہم لاہوری ہوں اس لیے یہ ذرا مشکل کام ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میںلاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو6 سے شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں رواں ایونٹ کا سب سے بڑا سکور 200 رنز بنایا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد سہیل 10 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔
فخرزمان نے سلمان بٹ کے ساتھ ملکر سکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور وہ 35 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سلمان بٹ 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے اور آغا سلمان بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،برینڈن ٹیلر ایک رن بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے ،ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویئیز نے 98رنز کی شراکت داری قائم کرکے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرنے میں مدد دی ، ڈیویلیئرز52اور ویئیز 45رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی،جیمز ونس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور عمرصدیق کےساتھ ملکرپہلی وکٹ کے لیے135رنز جوڑے جسکے بعد جیمز ونس 84رنز بنا کر لامیچن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، شعیب ملک10رنز سکور کرکے لامیچن کا دوسرا شکار بنے،عمر صدیق53رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے،آندرے رسل7رنز سکور کرکے لامیچن کی گیند پر انہی ہاتھوںکیچ آﺅٹ ہوئے،ڈینیئل کرسٹین21رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،لاری ایونز 8رنز بنا کر حارث رﺅف کا پہلا شکار بنے،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔ سلطانز کی جانب سے جیمزونس 84 اور عمر صدیق 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لامیچن نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف نے1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 22:13:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا