پی ایس ایل 4،حارث رﺅف پر میچ فیس کا25فیصد جرمانہ عائد
پیسر نے ملتان سلطانز کے ڈینئل کرسٹیان کو رن آﺅٹ کرکے نازیبااشارے کیے تھے
ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 23:24
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) لاہور قلندرز کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں مخالف بلے باز کو آﺅٹ کرکے نازیبا اشارے کرنے پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ حارث روف نے ملتان سلطانز کے آسٹریلوی بلے باز ڈینئل کرسٹیان کو رن آﺅٹ کرکے غیر مناسب اشارے کیے ، میچ کے بعد حارث رﺅف کو میچ ریفری کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میںلاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو6 سے شکست دی۔ شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں رواں ایونٹ کا سب سے بڑا سکور 200 رنز بنایا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا، 35 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد سہیل 10 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔
فخرزمان نے سلمان بٹ کے ساتھ ملکر سکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور وہ 35 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، سلمان بٹ 17 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے اور آغا سلمان بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،برینڈن ٹیلر ایک رن بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوگئے ،ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویئیز نے 98رنز کی شراکت داری قائم کرکے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرنے میں مدد دی ، ڈیویلیئرز52اور ویئیز 45رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔اس سے قبل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی،جیمز ونس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور عمرصدیق کےساتھ ملکرپہلی وکٹ کے لیے135رنز جوڑے جسکے بعد جیمز ونس 84رنز بنا کر لامیچن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، شعیب ملک10رنز سکور کرکے لامیچن کا دوسرا شکار بنے،عمر صدیق53رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے،آندرے رسل7رنز سکور کرکے لامیچن کی گیند پر انہی ہاتھوںکیچ آﺅٹ ہوئے،ڈینیئل کرسٹین21رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،لاری ایونز 8رنز بنا کر حارث رﺅف کا پہلا شکار بنے،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناکر لاہور قلندرز کو پہاڑ جیسا ہدف دیا ۔ سلطانز کی جانب سے جیمزونس 84 اور عمر صدیق 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سندیپ لامیچن نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رﺅف نے1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 23:24:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن، عدیل احمد صدر، عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب