لاہور قلندرز کی فتح پر شہبازشریف کا ایسا جملہ کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا
ابھی میں اے بی ڈویلیئرز کے نا م پر انڈر پاس نہیں بنا سکتا :سابق وزیر اعلی پنجاب
ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 13:44
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) لاہور قلندرز نے گزشتہ شب ملتان سلطانز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور اس کامیابی پر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف بھی خاموش نہ رہ سکے اور لاہورقلندرز کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کی شاندار کارکردگی کو انتہائی انوکھے انداز میں سراہتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیئرز کی قیادت میں ٹیم میں نئی جان پڑ گئی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا کھیل تھا ، اس طرح کی کارکردگی کا اے بی ڈویلیئرز کی جانب سے بہت زیادہ انتظار کیا جارہا تھا ، شاندار“۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں انفراسٹرکچر پر کافی توجہ دی اور وہ میٹرو منصوبوں کے علاوہ اورنج ٹرین کے منصوبے کے بھی معمار ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اسی مناسبت سے شہبازشریف نے انتہائی دلچسپ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھ سے اب اے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ ویئز کے نام پر انڈر پاس بنانے کا مطالبہ نہ کرے کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت ممکن نہیں ہے“۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 13:44:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی بارش سے متاثر ہونے کا امکان
-
زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام چُک بال میچ پاکستان وائیٹ نے جیت لیا
-
وفاقی دارالحکومت میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید3 میچز آج پیر کو کھیلے جائیں گے