’ڈی جے براوو‘ کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

”پرپل فورس، اٹس آور ٹائم گلیڈی ایٹرز“ کو شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 مارچ 2019 14:47

’ڈی جے براوو‘ کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی عمدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈوین براوو نے کوئٹہ کے شائقین کےلئے نیا گانا جاری کر دیا جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری ڈی جے براوو کے گانے ” پرپل فورس، اٹس آور ٹائم گلیڈی ایٹرز“ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی اورجاری کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی گانا دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی،گانے کے بول پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئٹہ اس بار پی ایس ایل کے ٹائٹل کو اپنے نام کرنے کے لئے پر جوش ہے۔

پی ایس ایل میں سرفراز الیون کا اب تک کا سفر شاندار رہا ہے اور اس مرتبہ سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن سمیت تمام ہی بین الاقوامی کھلاڑی جن میں جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو، ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو اور دیگر کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں کرکٹ کے پنڈٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو جیتنے کے لئے پسندیدہ ٹیم قرار دے رہے ہیں،یاد رہے کہ 2017ءمیں کوئٹہ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے انکار کا گلیڈی ایٹرز نے بھاری نقصان اٹھایا اور انہیں پشاور زلمی نے باآسانی ہر اکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے ڈی جے براوو اس سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لئے کئی گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں، ان کا سب سے مقبول گانا’ ’چیمپئن‘ ‘آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 14:47:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :