مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل ہارنے پر ڈیرن سیمی دلبرداشتہ ہوگئے

فائنل ختم ہونے کے بعد میدان میں اکیلے سر جھکائے افسردہ بیٹھے رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویون رچرڈ نے زلمی کے کپتان کو آ کر حوصلہ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 مارچ 2019 19:37

مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل ہارنے پر ڈیرن سیمی دلبرداشتہ ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل ہارنے پر ڈیرن سیمی دلبرداشتہ ہوگئے، فائنل ختم ہونے کے بعد میدان میں اکیلے سر جھکائے افسردہ بیٹھے رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویون رچرڈ نے زلمی کے کپتان کو آ کر حوصلہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاور زلمی کو مسلسل دوسرے برس پی ایس ایل فائنل میں شکست ہوئی۔ فائنل میں فتح کے بعد جہاں ایک جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جشن منانے میں مصروف تھے، وہیں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کافی دلبرداشتہ دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خاصا افسردہ بھی کردیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی فائنل ختم ہونے کے بعد میدان میں اکیلے سر جھکائے افسردہ بیٹھے رہے۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویون رچرڈ نے زلمی کے کپتان کو آ کر حوصلہ دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کا ایسا ردعمل ان کی پاکستان اور سپر لیگ کیلئے بے انتہاء محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گرش کرنے والی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 19:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :