گوتم گمبھیر کیا حاصل کرنے کیلئے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے رہے؟ جانئے

سابق کرکٹر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2019 12:39

گوتم گمبھیر کیا حاصل کرنے کیلئے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے رہے؟ جانئے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2019ء) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کے دل و دماغ میں پاکستان کی نفرت بھری ہے اور وہ پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ، اب سابق کرکٹرانہوںنے باقاعدہ طور پر سیاست میں بھی شمولیت اختیار کرلی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم گمبھیر نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیا ہے ،
انہیں کچھ روز پہلے ہی بھارتی حکومت کی جانب سے پدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

گوتم گمبھیر کے نئی دہلی میں الیکشن لڑنے کی خبریں تو بہت پہلے سے سامنے آ رہی تھیں مگر یہ واضح نہیں تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

گوتم گمبھیر نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کیساتھ جنگ کی بات کی تھی اور پھر بھارتی طیاروں کی خلاف ورزی پر بھی پھولے نہیں سمائے تھے اور آج ان کی بی جے پی میں شمولیت سے اس کی اصل وجہ بھی عیاں ہو گئی ہے کیونکہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ان کی جماعت بی جے پی کے منشور میں ’پاکستان دشمنی‘ کو خاص حیثیت حاصل ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر الیکشن میں بھی فتح حاصل کی جاتی ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف حالیہ دراندازی کو بھی انتخابات کا نتیجہ ہی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ گوتم گمبھیر بھی اسی وجہ سے کھل کر پاکستان کیخلاف بولنے لگے تاکہ انکی بی جے پی میں شمولیت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں اور ان کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں تو ’اینٹی پاکستان‘ ہونے کے ناطے انہیں کامیابی مل سکے ۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر جو بھی کریں اور پاکستان کیخلاف جتنا مرضی بولیں مگر انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور وہ اس کے بالکل برعکس جا کر اپنے ملک کے دیگر کھلاڑیوں کی بھی سبکی کا باعث بن رہے ہیں، ایسا کرنے سے وہ بی جے پی کی ٹکٹ حاصل کر کے الیکشن تو جیت سکتے ہیں مگر تاریخ میں انہیں اچھے الفاظ میں یاد رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :