ڈ* اسٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا ،شیڈول جاری

} راولپنڈی میں شیڈول ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی

اتوار 24 مارچ 2019 19:20

Oلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) اسٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے شروع ہوگا جب کہ راولپنڈی میں شیڈول ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان ون ڈے کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کردیاگیا، ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل اسٹارکرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے،راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کا آغاز 2 اپریل کو ہوگا، افتتاحی میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، ا?ل راؤنڈر اور فائنل کے مین ا?ف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا، ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 33 سے بڑھا کر 35ہزار کردی گئی ہے،2017اور 2018کی چیمپئن فیڈرل ایریاز ٹیم ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 24/03/2019 - 19:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :