پاکستان کپ میں احمد شہزاد کو بے ایمانی مہنگی پڑ گئی

اوپنر کو کیچ زمین پر گرنے کا علم تھا لیکن انہوں نے ریویو لینے کا اشارہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 اپریل 2019 15:17

پاکستان کپ میں احمد شہزاد کو بے ایمانی مہنگی پڑ گئی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5اپریل 2019ء) پاکستان کپ کے دوسرے روز کیچ زمین پر گرنے کے باوجود کیچ کا دعوی کرنے والے احمد شہزاد کو یہ حرکت مہنگی پڑ گئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کی جانب سے انہیں25فیصد جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ فیڈرل ایریاز کی نمائندگی کرنے والے اوپنر احمد شہزاد کو علم تھا کہ کیچ پکڑتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ سے نکل کر زمین پر گر گئی ہے لیکن اس کے باوجود پہلے انہوں نے کیچ یقینی بنانے کی خاطر رد عمل دیا لیکن کچھ دیر پر امپائر کوریویو لینے کا اشارہ کردیا کیوں کہ وہ حقیقت جانتے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے جرمانے پر احمد شہزاد کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہی محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کی جانب سے عائد کیا گیا جرمانہ قبول کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریا زکو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیڈرل ایریازکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 45.3اوورز میں 269رنز بناکرپوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی، اسراراللہ 77، محمدنواز62اور احمدشہزاد 56رنز کیساتھ نمایاں رہے ،مرد میدان وہاب ریاض نے 5کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 7وکٹیں گنوا کر274رنز کیساتھ فتح اپنے نام کی۔عادل امین 70اور محمدسعد 64رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ثمین گل نے 3، بلال آصف اورضیا الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 15:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :