ورلڈ کپ2019ءمیں وسیم اکرم جیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں: شاہین آفریدی

کوشش ہوگی ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کو آﺅٹ کرکے ملک کی عزت میں اضافہ کروں:پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 اپریل 2019 12:19

ورلڈ کپ2019ءمیں وسیم اکرم جیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں: شاہین آفریدی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل2019ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میرا مورال بلند ہوا ہے، وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر شاہین شاہ آفریدی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے آپ کو وسیم اکرم سے موازنہ کرنے سے متعلق کہا کہ یہ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، تاہم میری پوری کوشش ہوگی کہ 2019 ءکے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ کو آﺅٹ کرکے اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کروں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے گزشتہ روز بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 21/04/2019 - 12:19:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :