قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں چودہ کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا، سیمی فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے

بدھ 1 مئی 2019 20:35

قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں چودہ کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا، سیمی فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2019ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی باکسنگ چیمپیئن شپ میں چودہ کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ سیمی فائنل مقابلے آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے عامر خان باگسنگ ہال میں کھیلے گئے 60 کلوگرام کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان آرمی کے ابراہیم خاں اور پاکستان نیوی کے شیراز، 64 کلوگرام میں پاکستان ایرفورس کے عدنان حسن، پنجاب کے ڈراز عابد، پاکستان واپڈا کے علی احمد، پاکستان آرمی کے سلمان بلوچ، 69 کلوگرام کے مقابلوں خیبر پختونخوا کے سالار عابد ، پاکستان واپڈا کے عامر خان، پاکستان آرمی کے گل زیب، پاکستان واپڈا کے عبدالصمد جبکہ 75 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان وآپڈا کے شفیع اللہ، پاکستان آرمی کے سیف المنان، پاکستان نیوی کے تنویر احمد اور بلوچستان کے احسان اللہ نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل مقابلے آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/05/2019 - 20:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :