انگلینڈ میں پاکستانی ریکارڈز سے بھارت پر گھبراہٹ طاری

چیمپئنزٹرافی اورورلڈٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس کی فتوحات سے گنگولی بھی پریشان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات مئی 12:39

انگلینڈ میں پاکستانی ریکارڈز سے بھارت پر گھبراہٹ طاری
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مئی 2019ء) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انگلینڈ میں ریکارڈ اور آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو فیورٹ ٹیموں میں ایک ٹیم قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ عالمی ٹورنامنٹس اور انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کا ریکارڈ غیرمعمولی ہے، دوسال قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، انگلینڈ میں 2009ءمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتا۔

حالیہ سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، وہ صرف 12رنز سے پیچھے رہ گئے نہیں تو انہوں نے 374رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تقریباً حاصل کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی عمدہ باﺅلنگ کی وجہ سے انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں بھی شکست دی ہے۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کواس خطرے سے بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بھارتی سکواڈ میں گہرائی ہے اور اسے ہرانا بہت مشکل ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ میں ریکارڈز پر یقین نہیں رکھتا، دونوں ٹیموں کو اس خاص دن اچھا کھیلنا ہوگا، بھارت اچھی ٹیم ہے، ایسی ٹیم جس میں کوہلی، روہیت شرمااور شیکھر دھون جیسے کھلاڑی ہوں، اسے شکست دینا مشکل ہوگا۔ورلڈ کپ 2003 ءکے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کا آج کی ٹیم کے ساتھ موازنہ کرنے کے سوال پر گنگولی نے کہا کہ دونوں ٹیمیں مختلف جنریشن کی ہیں، ہم نے 2003 ءمیں فائنل کھیلا، مجھے امید ہے یہ فائنل کھیلیں گے اور جیتیں گے۔ 

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/05/2019 - 12:39:27

Your Thoughts and Comments