عالمی کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف کل ٹائونٹن میں کھیلے گی

پاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا ،روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا

منگل 11 جون 2019 16:49

عالمی کپ ، پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف کل ٹائونٹن میں کھیلے گی
ٹائونٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھا میچ کل بدھ کو عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹائونٹن میں کھیلے گی،پاکستانی وقت کے مطابق میچ اڑھائی بجے شروع ہوگا روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اپنا چوتھا میچ 12جون کو عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹائونٹن میں کھیلے گی، پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی، چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی، آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 16:49:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :