بھارتی بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کو چ بننے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان کا بیٹنگ کوچ بنا توا نہیں بلے بازی کرنا سکھاﺅں گا : بھارتی بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 12:41

بھارتی بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کو چ بننے کی خواہش ظاہر کردی
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) بھارت کے سٹار بلے باز روہت شرما نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔32سالہ روہت شرما کہتے ہیں اگر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنے تو پاکستانیوں کو بتائیں گے کہ کرکٹ کھیلتے کیسے ہیں۔ روہت شرما نے یہ بات پاکستانی صحافی کے سوال پر کہی جس نے پوچھا تھا کہ بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہئیں گے؟ روہت شرما نے گزشتہ روز پاکستان کیخلاف میچ میں 113 گیندوں پر 140 رن بنائے تھے جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے ۔ بھارت کے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز نہ دے سکے اور امام الحق 7رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے 104 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران پاکستانی اوپنر نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں117 کے سکور پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔126 کے سکور پر اوپنر فخر زمان 62رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔129کے سکور پر 26ویں اوورز میں پانڈیا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر بیٹسمینوں کی وکٹیں اپنے نام کرلیں۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباﺅمیں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔

بارش رکنے پر پاکستان کو جیت کےلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی ۔ اس سے قبل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کےخلاف محتاط انداز اپنایا لیکن حسن علی کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے،روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ راہول نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے،بھارت کا سکور 136 تک پہنچا تو راہول وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی،دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے سکو ر آگے بڑھانا شروع کیا ، دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے،بھارت کا مجموعی سکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

ہارک پانڈیا26رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، دھونی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 1رن بنا کر عامر کی دوسری و کٹ بنے ،میچ میں46 اعشاریہ 4 اوورز میں بھارت نے 4 وکٹ پر 305رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی،تھوڑے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔48 ویں اوورز میں کپتان ویرات کوہلی 77رنز بناکر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے،انہوں نے میچ میں7 چوکے لگائے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 10اوورز میں 47رنز کے عوض 3،وہاب ریاض نے 10اوور میں 71رنز دےکر ایک اور حسن علی نے 9اوورز میں 84رنز دیے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 12:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :