شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ’سٹارز‘ قرار دے دیا
اس ٹیم کو شکست کے باوجود بیک کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، یہ ہمارے اسٹارز ہیں: سابق سٹار آل راؤنڈر
عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 22:37
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی حمایت کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہی ٹیم جیتی بھی ہے اور جب یہ جیتتی ہے تو سب اسکا ساتھ دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے ۔
بھارت کے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز نہ دے سکے اور امام الحق 7رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے 104 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران پاکستانی اوپنر نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں117 کے سکور پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
126 کے سکور پر اوپنر فخر زمان 62رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔129کے سکور پر 26ویں اوورز میں پانڈیا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر بیٹسمینوں کی وکٹیں اپنے نام کرلیں۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباﺅمیں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔
بارش رکنے پر پاکستان کو جیت کےلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/06/2019 - 22:37:00
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات