ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،پی سی بی میں پہلا استعفا آگیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کرکٹ کمیٹی سے مستعفی
ذیشان مہتاب جمعرات 20 جون 2019 14:46
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جون2019ء) ورلڈ کپ2019ءمیں ناقص کاکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلا استعفی آگیا، پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کمیٹی سے علیحدہ ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے ترجمان کے مطابق محسن خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے دوران ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنا استعفی پیش کیا ،اس موقع پر محسن خان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے شکر گزار ہیں جس نے انہیں اس عہدے پر کام کرنے کا موقع دیا ،وہ مستقبل میں بھی ملکی کرکٹ کی خدمت کے لیے حاضر رہیں گے ۔احسان مانی نے محسن خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن خان ایک قابل انسان ہیں اور ملکی کرکٹ میں اپنی اہمیت رکھتے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے سپرد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محسن خان کی سربراہی میں گزشتہ سال اکتوبر میں قائم کی جانے والی کرکٹ کمیٹی میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی شامل تھے، ابھی تک یہ کمیٹی غیر فعال نظر آئی ہے، دوسری جانب محسن خان ٹی وی چینلز پر پی سی بی کی غلط پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے نظر آتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 14:46:33
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدر آباد کو35رنز سے ہرادیا