ورلڈ کپ،27سال بعد پاکستان ،نیوزی لینڈ کو دوسری نسل آمنے سامنے
روڈ لیتھم کے بیٹے ٹام لیتھم اور انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق آج کا میچ کھیل رہے ہیں
ذیشان مہتاب بدھ 26 جون 2019 18:45
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیموں کی دوسری نسل27سال بعد ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہے ۔ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کے والد روڈ لیتھم نے ورلڈ کپ1992ءمیں بطور اوپنر پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا تاہم وہ صرف 6رنز بنا کر عاقب جاوید کا شکار بنے گئے ،27سال بعد ان کے بیٹے ٹام لیتھم نے پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تاہم وہ بھی صرف ایک رن بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے گئے ۔ادھر قومی ٹیم کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 1992ءکے ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا تاہم اس میچ میں وہ صرف5رنز سکور کرکے پوویلن لوٹے،اب ان کے بھتیجے امام الحق بھی نیوزی لینڈ کے خلاف آج کا مقابلہ کھیل رہے ہیں ۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔ورلڈکپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں ابتک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش اور افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں،اسی طرح بنگلادیش کے اگلے میچز بھارت اور پاکستان سے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں ، 2 میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہو نے کی وجہ سے 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے،کیویز ٹیم نے 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر مو جود ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/06/2019 - 18:45:12
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا