بھارت کی شرمناک شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

کشمیریوں نے بھارت کی شکست پر دیوالی منا ڈالی، پٹاخے پھوڑنے جانے لگے اور نعرے لگنے لگے ، ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 10 جولائی 2019 21:47

بھارت کی شرمناک شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں
سری نگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10جولائی2019ء) بھارت کی شرمناک شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں۔ کشمیریوں نے بھارت کی شکست پر دیوالی منا ڈالی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں نے بھارت کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہارنے پر جشن منانا شروع کر دیا۔
مقبوشہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

کشمیری نوجوان بھارت کے ہارنے کے بعد سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور پٹاخے پھوڑ کر اور نعرے لگا کر خوشیاں منا رہے ہیں۔ کشمیر بھی قابض بھارتی فوج کشمییریوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کشمیری نوجوان سڑکوں پر آکر بھارت کے ہارنے پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔بھارتی بلے باز رویندرا جدیجا کی نصف سینچری رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستانی شائقین نے سوشل میڈیا پر تبصرے کر کر کے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے ،اسی طرح پاکستانیوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم اور خاص طور پہ کیوی کپتان ولیم سن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

پاکستانی خوش ہیں اور بھارت کی شکست پر نیوزی لینڈ کی عوام سے بھی زیادہ خوشیاں منا رہے ہیں۔ پاکستانی شائقین نے تو کیوی کپتان ولیم سن کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفیر قرار دے دیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی بھارت کی شکست پر پاکستانیوں کو مبارکباددی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اسے نیزی لینڈ کا سرپرائز قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 21:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :