عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے
محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 23:50
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جولائی 2019ء) عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔
جبکہ ویوین رچرڈ کی پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ذہنی ہم آہنگی بھی کافی اچھی ہے، اسی باعث پی سی بی نے سابق ویسٹ انڈین عظیم کرکٹر کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے عہدے کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، اور جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوتے وقت بھی اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ وہ پی سی بی کی جانب سے کسی دیگر ذمے دارے دیے جانے کی صورت میں دستیاب ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سیٹ اپ کا اعلان کر دے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 23:50:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا