امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا

اوپنر سنٹرل کانٹریکٹ کا حصہ،معاملے کی تحقیقات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے: پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 جولائی 2019 10:48

امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جولائی2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ، ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ صارف کی جانب سے امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید سکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔
بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق2017ءسے اب تک اپنے انٹر نیشنل کیریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 ءمیں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل تھے، امام الحق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بھتیجے بھی ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 10:48:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :