کشمیریوں کی جدوجہد سے خوفزدہ بھارت نے دھونی کو بھی فوجی بنا ڈالا

سابق کپتان فوجی وردی پہن کر مقبوضہ کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں میں گشت کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 جولائی 2019 20:10

کشمیریوں کی جدوجہد سے خوفزدہ بھارت نے دھونی کو بھی فوجی بنا ڈالا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں سے خوفزدہ بھارتی فوج نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی سے مدد مانگ لی ، اب وہ فوجی وردی زیب تن کر کے مقبوضہ کشمیر میں گشت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں لی ہوئی ہیں اور وہ 31 جولائی سے باقاعدہ بھارتی آرمی کی بٹالین 106 پیرا کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں میں گشت کریں گے جبکہ وہ کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض بھی انجام دیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھونی 15 دن تک فوجی کیمپ میں اہلکاروں کے ساتھ قیام بھی کریں گے۔یاد رہے کہ فروری میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے بغیر تصدیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا اور پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی کی تھی البتہ اگلے روز بھارتی سورماﺅں کو پاک فضائیہ کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ملٹری ٹوپیاں پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی کھیلا تھا جس پر شدید تنقید کی گئی تھی،ورلڈ کپ کے دوران دھونی نے اپنے فوجی یونٹ کے نشان والے گلوز پہن کر میچ کھیلا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/07/2019 - 20:10:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :