بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی پیسرز کا تعاقب کرنے لگیں

آسٹریلین فرنچائزز کا شاہین آفریدی،محمد حسنین اور فہیم اشرف سے رابطہ:ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 اگست 2019 13:31

بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستانی پیسرز کا تعاقب کرنے لگیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2019ء) بگ بیش لیگ کی ٹیمیں پاکستان کے نوجوان اور سنسنی خیز فاسٹ باﺅلرز کا تعاقب کرنے لگیں،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آسٹریلین فرنچائزز کا شاہین شاہ آفریدی ،محمد حسنین اور فہیم اشرف سے رابطہ ہوا ہے البتہ بگ بیش لیگ میں مختلف ٹیموں کے نمائندے اس بات کے منتظر ہیں کہ پی سی بی کی جانب سے اجازت کے بعد معاہدوں کی بابت معاملات طے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ کی ٹیمیں ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی سکسرز پاکستانی فاسٹ باﺅلرز سے معاہدوں میں دلچسپی رکھتی ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی سرفہرست ہیں جنہوں نے عالمی کپ کے دوران پانچ میچوں میں 16وکٹیں لے کر اپنی اہلیت ثابت کردی تھی۔اگرچہ بائیں ہاتھ کے پیسر سے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے حکام نے بھی کافی عرصے قبل رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سبب انکار کردیا تھااوربعد میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرزکوجوائن کیاتھا۔ محمد حسنین اور فہیم اشرف نے بھی حالیہ برسوں کے دوران مختلف مواقع پر اپنی کارکردگی سے متاثر کیا تاہم بدقسمتی سے انہیں عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع نہیں مل سکا۔                                       
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 13:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :