امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا

ورکشاپ کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز سے آگاہ کرنا ہے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید

ہفتہ 24 اگست 2019 14:42

امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے ورکشاپ کا آغاز 25 اگست سے ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ امپائرز اور میچ ریفریز کے لیےلاہور، کراچی اور راولپنڈی میں سالانہ ورکشاپس کا آغاز 25 اگست بروز اتوار سے کررہا ہے۔

ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے میچ آفیشلز کو جدید قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ پی سی بی ڈومیسٹک پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروانا ہے۔



ہارون رشید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی:

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید  کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز کو تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز سے آگاہی دینے کے لیے پی سی بی ان ورکشاپس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کرتا ہے۔

ہارون رشید نے  کہاکہ ان ورکشاپس کے انعقاد سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کام کرنے والے میچ آفیشلز کو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے امپائروں سےبات چیت کا موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل امپائرزکا تجربہ ڈومیسٹک آفیشلز کو کھیل کے دوران دباؤ برداشت کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس بہترین ڈومیسٹک امپائرز ہیں جن کے لیےآئندہ ڈومیسٹک سیز  ن کے آغاز سے قبل یہ ورکشاپس سودمند ثابت ہوں گی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی کا  کہنا ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی اسپرٹ کو برقرار رکھنے کے لیےیہ ورکشاپس قومی میچ آفیشلز کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گی۔



لاہور اور راولپنڈ ی میں ہونے  والی ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل  پینل کے امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب کے زیرانتظام ہوں گی جس میںپی سی بی کے تمام پینل امپائرز اور میچ آفیشلز شرکت کریں گے۔

کراچی میں ورکشاپ احسن رضا اور پی سی بی منیجر امپائرز اینڈ ریفریز بلال قریشی کے زیرانتظام ہوگی۔

لاہور میںمیچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا، بلال قریشی اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری محمد انیس کریں گے۔



ملک بھر میں ہونے والی ورکشاپس کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

25 سے 27 اگست:  امپائرز ورکشاپ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
29 سے 31 اگست: امپائرز ورکشاپ بمقام رائل پیلس ہوٹل بالمقابل ایوب پارک، راولپنڈی
3 سے 5 ستمبر: امپائرز ورکشاپ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی
6 سے 8 ستمبر: میچ ریفریز ورکشاپ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 14:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :