پاک بھارت تناﺅ: ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا
مودی سرکار نے بورڈ کو سیریز کیلئے اجازت دینے کے معاملے پر چپ سادھ لی
ذیشان مہتاب بدھ 11 ستمبر 2019 12:48
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں تناﺅکی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد مشکلات کا شکار ہو گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز جولائی سے نومبر تک ہونی ہے۔سیریز کی میزبانی کی اجازت بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے طلب کی ہوئی ہے لیکن مودی سرکار نے اجازت دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے حوالے سے رابطہ نہیں کرے گا کیونکہ سیریز کرانا بھارت کی ذمہ داری ہے، لیکن بھارت کی جانب سے سیریز کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ماضی میں بھی بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی تھی اور تب پاکستان نے نیوٹرل مقام پر بھی کھیلنے کی پیشکش کی تھی، سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو پوائنٹس پاکستان کو دینے پڑے تھے۔ادھر آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دو ممالک کے درمیان سیریز ہے، سیریز کے انتظامات کرنا ممبر ممالک کی ذمہ داری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جب پوائنٹس ٹیبل کا معاملہ آئی سی سی کے پاس آئے گا تو اسے حل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 12:48:13
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامرکو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک، ویزا جاری نہ ہوسکا
-
16 ویں چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کاکراچی میں آغاز
-
آئرش کرکٹرز زیادہ معاوضے اور مراعات کے خواہاں ،نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
پی ایس ایل سیزن 9، منافع اور خسارے والی ٹیموں کی تفصیلات سامنے آگئیں