سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے کلینڈر ایئر2019-20 کا پروگرام جاری کر دیا

پیر 16 ستمبر 2019 19:37

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے کلینڈر ایئر2019-20 کا پروگرام جاری کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نے ایسو سی ایشن کے تحت2019-20 کلینڈر ایئر میں ہونے والی باکسنگ سرگرمیوں کا پروگرام جاری کر دیا ہے جس کے مطابق باکسنگ کی یہ سرگرمیاں اگلے سال جون2020 تک جاری رہیں گی‘ اس دوران سندھ کی ٹیم جولائی مین آل بلوچستان شہید ظاہر شاہ باکسنگ ٹورنامنٹ کے لئے کوئٹہ‘ اکتوبر میں33ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پشاور جبکہ سندھ بلوچستان سیریز کے لئے اکتوبر میں ہی کوئٹہ بھی جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کے مطابق دسمبر میں سمر کوچنگ کیمپ کراچی میں‘آل سندھ قائد اعظم باکسنگ ٹورنامنٹ حیدر آباد میں‘ پہلی نیشنل یوتھ گرلز اینڈ بوائز ستمبر میں کراچی‘ سندھ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ دسمبر میں‘ آل سندھ اسکول بوائز اینڈ گرلز چیمپیئن شپ جنوری میں کراچی‘ آل سندھ پہلی وومن باکسنگ چیمپیئن شپ فروری میں کراچی‘ میرپور خاص میں آل سندھ پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ مارچ میں‘ اپریل میں سندھ باکسنگ جونیئرز چیمپیئن شپ لاڑکانہ میں‘ مئی میں آل سندھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چمپئن شپ سکھر میں جبکہ جون میں ایس بی اے سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:37:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :