آرمی چیف کی قومی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر،سپورٹ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 ستمبر 2019 13:40

آرمی چیف کی قومی باکسر محمد وسیم سے ملاقات
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں انٹر نیشنل پروفیشنل باﺅٹ جیتنے والے قومی باکسر محمد وسیم سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم نے اپنے آفس میں ملاقات کی اور انہیں حال ہی میں کھیلے گئے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ملکی وقار بلند کرنے پر مبارک باد دی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے،ہم آ پ جیسے نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کے لیے یہا ں موجود ہیں جن میں مثبت توانائی اورپوٹینشل موجود ہے“۔

یاد رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل باﺅٹ جیت لی۔

(جاری ہے)

دبئی کے مرینہ باکسنگ ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے29 سالہ فلپائنی باکسر کانراڈو کوایک منٹ اور 20سیکنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔ محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے نام کردیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ ناک آﺅٹ کرکے ہی دم لیا۔

محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھاجن میں سے وہ9 میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آﺅٹ بھی کیا جب کہ صرف ایک مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے 2016 ءمیں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 18/09/2019 - 13:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :