قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا راوٴنڈ مکمل

خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو شکست دے دی

جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:23

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا راوٴنڈ مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2019ء) جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کوایک اننگز اور 60 رنز سے شکست دے دی۔286 رنز کے جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 129رنز پر بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔فالو آن کا شکار ہونے کے بعد بلوچستان نے 31 رنز 1 کھلاڑی آوٴٹ سے میچ کے آخری روز اننگز کا آغاز کیا تو 40.2 اوورز میں 97 رنز بناکرآوٴٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں بلوچستان کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے فاسٹ باوٴلر محمد عمران نے 7، وسیم خان جونیئر نے 6 اور محمد علی نیمیچ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل ثاقب جمیل، سلمان خان جونیئر اور محمد عامر کی نصف سنچریوں کی بدولت خیبرپختونخوا نے 286 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)


دوسری جانب اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور سنٹرل پنجاب کے درمیان دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے والا میچ بالآخرڈرا ہوگیا۔

میچ کے آخری روز سندھ نے مجموعی طورپر70 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کیاتو اوپنر جہانزیب سلطان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 269 رنز کا ہدف ملاتاہم 2 کے مجموعی اسکور پر ان کی پہلی وکٹ گر نے کے بعد مڈل آرڈر نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کردی۔

95 اسکور پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ابرار حسین نے وکٹ کے اینڈ سے سندھ کے باوٴلرز کے خلاف دفاعی کھیل کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے 128 گیندوں پر ناقابل شکست 19 رنز بناکر ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔ابرار حسین کی بھرپور دفاعی حکمت عملی کے باعث سنٹر ل پنجاب کی ٹیم میچ بے نتیجہ ختم کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے لیے مقررہ وقت کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 75 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سندھ نیاپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنائے تھے۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 152 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔
مظفرآباد اسٹیڈیم میں جاری سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان انڈر 19 میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ شہر میں جاری غیرمتوقع بارشوں کے باعث تین روزہ میچ میں کل136.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز سیمیچ کے آخری روزاپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیاتو مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز کا مجموعہ بنایا۔

سدرن پنجاب کے حارث جاوید نے 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں 11 رنز پر سدرن پنجاب کیپہلے 3 کھلاڑی آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ جس کے بعد فیضان ظفر اور محمد آصف نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فیضان ظفر 60 اور محمد آصف 34 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم نے 53.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وقت اشاعت : 03/10/2019 - 20:23:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :