سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں:مہمان کپتان

پاکستا ن سپر لیگ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی:داسن شاناکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 اکتوبر 2019 15:43

سری لنکا کے تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں:مہمان کپتان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر2019ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں۔میچ کے بعد ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ٹی ٹونٹی ٹیم میں کوئی ٹیم آسان نہیں، سری لنکن ٹیم نے آج کے میچ مین ہم سے بہت اچھا کھیلا ہے اور باﺅلنگ کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

انکا کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ماضی میں اچھا کھیلا، امید ہے اگلے میچوں میں دونوں کھلاڑی اچھی فارم میں ہوں گے، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مسلسل کارکردگی دکھانا مشکل ہوتا ہے، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اگلے میچوں میں ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد نمبر ون ٹیم کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، ہم نے آج اچھی کرکٹ کھیلی اس لیے فتح ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین بہترین کھلاڑی ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس کی تھی جس سے بہتر نتائج سامنے آئے، تمام سری لنکن کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں ، پاکستان سپر لیگ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 07/10/2019 - 15:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :