شیہان جے سوریا نے پاکستان سے اظہارمحبت کیلئے ورلڈکپ 1992ءکی شرٹ پہن لی

کرکٹر کا دوبارہ پاکستان آنےکا عزم،امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کیلئے آئیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2019 14:14

شیہان جے سوریا نے پاکستان سے اظہارمحبت کیلئے ورلڈکپ 1992ءکی شرٹ پہن لی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اکتوبر 2019ء) سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے ورلڈکپ 1992ءفاتح ٹیم کی شرٹ زیب تن کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔شیہان نے مہمان نوازی، فول پروف سکیورٹی اور شاندار ماحول پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کے لیے آئیں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں قذافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ سو تیئس سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوئی۔ایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔دوسری جانب انگلینڈ اور آئر لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام بھی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے پاکستان میں کرکٹ خوشگوا ر لمحات قرار دیا۔ ٹام ہیریسن نے پی سی بی عہدیداروں سے گفتگو میں کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ لوٹ رہی ہے ، اسی طرح دنیا کا اعتماد بڑھتا رہا تو مکمل کرکٹ پاکستان میں ہو گی۔                                                                   
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 14:14:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :