قومی انڈر 19ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراراوٴنڈ مکمل
صائم ایوب کی شاندار سنچری نے سندھ کو فتح دلادی، معاذ صداقت کے 5 شکار، سنٹرل پنجاب کو مسلسل دوسری شکست
پیر 14 اکتوبر 2019 12:41
(جاری ہے)
دوسری جانب خیبرپختونخوا نیاسپنر معاذ صداقت کی عمدہ باوٴلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کو 50 رنز سے مات دے دی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نیٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اتفاق گراوٴنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم48ویں اوور میں 245 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ثاقب جمیل نے 51 اور طلحٰہ روشان نے 41 رنز کی اننگزکھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے فاسٹ باوٴلرزغفران ہادی اور علی مصطفیٰ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کے اوپنرز سعد بن اطہر اور محمد حریرہ نے اننگز کامتاثرکن آغاز کیااور98 رنز کی شراکت قائم کی تاہم دونوں اوپنرز کے آوٴٹ ہوتے ہی سنٹرل پنجاب کے بلے بازوں کے لیے معاذ صداقت کی گھومتی گیندوں کا سامنا کرنا مشکل ہوگیا اور پوری ٹیم 43ویں اوور میں 195 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سعد بن اطہر 53 اور محمد حریرہ 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر معاذ صداقت نے 47 رنز کیعوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ادھر جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں بلوچستان نیایک روزہ میچ میں ناردرن کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مبشر خان کے 82 اور اوپنر حسن عابد کیانی کے 58 رنز کی بدولت ناردرن کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں244رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔بلوچستان کی جانب سیاختر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے 5 کھلاڑی 135 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکے تھیکہ آلراوٴنڈر محمد جنید نے 56 گیندوں پرناقابل شکست68 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلادی۔آلراوٴنڈر کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔ ناردرن کے اسپنر مہران ممتاز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 12:41:15
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا