قومی ٹی 20 کپ کا 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:10

قومی ٹی 20 کپ کا 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں دو دن آرام کے بعد 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں آئندہ دو دن کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا 13 واں میچ 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

سدرن پنجاب کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سندھ کی ٹیم اسد شفیق کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :