ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں کویت میں شروع ہوگی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:56

ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں کویت میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ پرسوں اتوار سے کویت میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکاؤ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی 7 رکنی قومی ٹیم محمد صالح، احمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ پر مشتمل ہے۔ ٹیم کے ہمراہ خواجہ احمد بطور منیجر ہونگے۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 12:56:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :